پیپلزپارٹی کا سانحہ مری کی شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ

لاہور: پیپلزپارٹی نے سانحہ مری کی شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی کہ عوام مررہے ہیں اور حکمران موت کا ذمہ دار خود مرنے والوں کو قرار دے رہے ہے۔

لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ، بلاول ہاؤس پر جنوبی پنجاب کے ایگزیگٹوز کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے ستائیس فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ستائیس فروری کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے مسلسل ہونے والے احتجاج کا ایک تسلسل ہے، پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں حکومت کے خلاف موثر اپوزیشن کی،اب عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے ۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے احتجاج کے انعقاد کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں مشاورتی ہائبرڈ اجلاس منعقد ہوا۔ بلاول بھٹو نے کسان یکجہتی احتجاج کے حوالے سے پی پی پی کی صوبائی تنظیموں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More