کپتان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرناچاہیے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم موجودہ وزیراعظم کوجمہوری طریقےسےنکال رہےہیں۔ یہ پارلیمان کےاندراورباہرفسادپیداکرنےکی کوشش کرینگے۔ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بے امنی ہو۔ کپتان کو اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے اور کل بنی گالہ کا شیطان بند کردینگے۔ کل سحری نئے پاکستان میں ہوگی اور افطار تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوچکے ہونگے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا کہ بدامنی ہو۔ تصادم ہو، یہ ہاراہوا شخص کوشش کرے گا کہ پارلیمنٹ میں تشدد ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں تو رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہییں۔ پارلیمنٹ کے ساتھ اور بھی قومی ادارے ہیں۔ ہر ادارے کے اپنے اصول ہیں۔ سپریم کورٹ کےبھی اپنے اصول ہیں کہ اس کےججز کیسے چنے جاتے ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کےطریقہ کار پر اعتراض ہوگا تو کل دوسرے اداروں کےطریقہ کار بھی متاثر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ کسی کواجازت نہیں دینا چاہیےکہ ملک کی جمہوریت اور قسمت کے ساتھ کھیل کھیلاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتےہیں اپنے لوگوں کا کیسے تحفظ کرنا ہے اور انہیں کیسے پہنچانا ہے۔ ارکان کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کل ٹائیگرفورس کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزیر دفاع کے بیانات سامنے آچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More