بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا اعلان

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More