عمران گھبرا گیا اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

خیرپور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے ۔ انشاءاللہ ہم عمران کی حکومت کاخاتمہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ خیر پور پہنچ گیا ۔ چیئرمین پی پی بلاول زرداری نے خیر پور میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ وفاق کے وزیر سندھ حقوق کے لیے مارچ کررہےہیں۔ وزیروں کو کوئی بتائے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ وفاق نے مارا ہے۔ وفاقی حکومت کہتی ہے صحت کارڈ پر 10لاکھ تک مفت علاج ہے۔ خان صاحب سندھ میں صحت کی سہولیات پہلے سے ہی مفت ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمہارے کینسر اسپتال میں تو پیسوں سے علاج ہوتا ہے جبکہ گمبٹ اسپتال میں کینسر اور دل کے مریضوں کامفت علاج ہوتاہے۔ پورا خیبر پختون خوا تو دیکھو صرف خیرپور جتنا کام بھی نہیں کراسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ دل کا جواں ہے جو اس وقت بھی قائم علی شاہ کرتا ہے وہ عمران خان نہیں کرسکتا ہے۔ قائم علی شاہ اور عمران خان ساتھ ساتھ اسکول جاتے تھے۔ نوجوانوں کا لیڈر کہلوانے والا ہمارے قائم علی شاہ کا ہم عمر ہے۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کے اعلان پر 12 روپے پیٹرول بڑھایا اور اب دس روپے کم کیا ہے، یہ کون سا احسان کیا ہے؟۔ کل سندھ میں ہمارا آخری دن ہوگا پھر پنجاب کے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جائیں گے۔ دو دنوں میں ہی کپتان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ عمران خان کے چہرے سے لگ رہا ہے کہ وہ اب خود گھبرا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More