نئے پاکستان میں ہر چیز مہنگی مگر عوام کا خون سستا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیچہ وطنی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج پشاور میں جو دھماکہ ہوا ہے اس کی اصل وجہ پی ٹی آئی کی حکومت کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنا ہے ۔نئے پاکستان میں ہر چیز مہنگی مگر عوام کا خون سستا ہے۔

چیچہ وطنی میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں چیئرمین پی پی بلاول زرداری کہنا تھاکہ پاکستان کی پولیس، فوج اور عوام نے دہشتگردی کو شکست دی ۔آج پشاور میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا۔ واقعے میں تقریباً 50 لوگ شہید ہو گئے۔یہ

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ہےنئے پاکستان میں ہر چیز مہنگی مگر عوام کا خون سستا ہے۔سیاسی قیادت دہشتگردوں کے سامنے جھک چکی ہے اس وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت دیکھ کر عمران خان بوکھلاگئےہیں۔ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ یہ تو وہی کٹھ پتلی ہے جو تین سال تک عالمی سطح پر مہنگائی ہونے کا راگ الاپتا رہا۔ جیالوں کی محنت سے یہ کٹھ پتلی جھک گیا۔پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کمی جیالوں کی کامیابی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More