خاتون اول کی کرپشن ملک اور قوم کے سامنے لائیں گے،بلاول بھٹو

پارا چنار: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان جھوٹ بولنا بند کریں ورنہ وہ سچ بولنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے جھوٹ بولنا بند نہیں کیا تو وہ خاتون اول کی کرپشن ملک اور قوم کے سامنے لائیں گے۔وہ بتائیں گے پنجاب میں پیون لگانا ہے تو پیسہ کہاں پہچانا پڑتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان نے تبدیلی نہیں کی بلکہ تباہی کا بندوبست کیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ بوٹ پالیش ختم ہوگئی تو وہ بوٹ پالیس چانٹے لگے اور دوسروں پر بوٹ پالش کا الزام لگارہے ہیں۔

پارا چنار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ اداروں کو ٹائیگر فورس بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ،فوج ،آئی ایس آئی ،نیب، پولیس ،ایف آئی اے قومی ادارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا عوام سے وعدہ ہے کہ وہ کسی ادارے کو متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ عدلیہ غیر جانبدار نہ رہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ادارہ قانونی،آئینی دائرے میں کام کرے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عدم اعتماد پر بھی دھاندلی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر وہ عدم اعتماد میں دھاندلی کی جازت نہیں دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More