عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا،کہتے ہیں جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ عوام کی پہنچ سے بالکل باہر ہو جائیں گے،بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا اور کمی چیونٹی جتنی بھی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اقتدار کے آخری دنوں میں تو عمران خان کو پاکستان کے غریب عوام پر ترس کھانا چاہیے،عمران خان بھی حکومت کے خاتمے کے بعدکبھی پاکستان لوٹ کر نہیں آئیں گے،ستائیس فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More