مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا دو ہزار اکیس خوش حالی کا سال ہوگا اب دو ہزار بائیس آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں گیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More