کراچی میں چور بے لگام،2موٹرسائیکلیں ایک ساتھ چوری

شہر کراچی میں چور بے لگام گھومنے لگے،چور باآسانی ایک نہیں دو،دو موٹر سائیکلیں ایک ساتھ چوری کر کے لے اڑے۔ تین ملزمان باسانی دو موٹر سائیکلز کا لاک کھول کر نو دو گیارہ ہوگئے۔

کراچی کی مصروف ترین علاقے طارق روڈ پر قائم پارکنگ میں کھڑی ایک نہیں دو موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوروں نے نہ جانے کس چیز سے موٹر سائیکلوں کو اسٹارٹ کیا۔ چور چند سیکنڈ میں دو موٹر سائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو باسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More