تازہ ترین
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے 100 دن مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے 100 دن مکمل

اسلام آباد:(03 جولائی 2020) ملک میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سودن مکمل ہوگئے ہیں،این سی او سی میں خصوصی یادگاری دیوار مختص کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے خلاف قومی عزم کے پہلے سو دن مکمل ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں خصوصی یادگاری دیوار مختص کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دیوار پر اپنی تحریر ثبت کی اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف چند ماہ میں اپنا عزم ثابت کردیا پاکستان نے ثابت کیا، جب بھی ہم اکٹھے ہوئے، ہر چیلنج پر قابو پایا، پاکستان زندہ باد۔اس موقع پر وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام نے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکو خراج تحسین کرتے ہوئے تحریرکیا کہ اس ادارے نے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومتوں کی امیدوں کو بلند کرنے اور قوم کے اخلاقی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مربوط کیا ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیراسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ہر ہفتے جائزہ لیا جاتا ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں ہیں، احتیاطی نہ برتی گئی تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top