نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا آغاز، اسکائی ٹاور رنگوں میں نہاگیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا شاندار آغاز ہوگیا۔سال نو کو خوش آمدید کہنےکےلیے نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا ۔آکلینڈ کااسکائی ٹاور رنگوں میں نہاگیا ۔

شہر میں ہاربر برج اور بلند عمارتیں رنگ برنگی لائٹوں اور قمقموں سے آراستہ کیا گیا تھا جو رات 12 بجتے ہی رنگ برنگی روشنی سے چمکنے لگیں۔آکلینڈ ہاربر برج پر کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے روایتی آتش بازی منسوخ کر دی گئی ہے۔

آکلینڈ میں آسمان پہ قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے۔آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کررہی ہے۔

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ بحرالکاحل کے اوقیانوسی خطے کے جزائر میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس خطے میں سب سے پہلے سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More