نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن آج بلند ترین سطح پر ہے۔ پاکستان میں 3 سال سے صرف جھوٹ بول کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور جب ان کی چوری پکڑی جاتی ہے تو نواز شریف پر کیس بنا دیے جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اور عمران خان آج اس منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں۔ نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو ترقیاقی منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا۔ آج ہم جو بجلی استعمال کر رہے ہیں وہ بھی نواز شریف کی دی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف کے منصوبے افتتاح کرنے گئے تھے لیکن ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں اب پاکستان کے عوام ان کی حقیقت جان چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پرامن کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنی چوریاں اور ڈاکے چھپائے جارہے ہیں اور جب کوئی چوری پکڑی جائے تو کمیشن بنادیا جاتا ہے۔ عوام کو علم ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔ جس چیز کا یہ نوٹس لیتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 93 فیصدپی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بڑھی اور بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، بجلی، گیس اور دوائیوں کو کرپشن سے آلودہ کر دیا گیا جبکہ کوویڈ کے دوران عوام کو ریلیف بھی نہیں دیا جا سکا ۔کورونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکہ ڈالا۔

نون لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہا تھا ایک اعشاریہ 24 ٹریلین کوروناریلیف فنڈ میں مختص کیا ہے لیکن آڈیٹرجنرل کہہ رہا ہے40 ارب روپے کے کورونا فنڈ میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔آڈیٹر جنرل کو آڈٹ کے لیے ریکارڈ نہیں دیا گیا اور رپورٹ 6 ماہ تک چھپائی گئی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ کورونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کورونا فنڈز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More