بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب کاانعقاد

اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر حسین بخاری نےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کہتی ہیں شہید بینظیر بھٹو جیسی لیڈر دوبارہ نہیں آئیں گی اور ہر مشکل وقت میں بی بی سامنے کھڑی تھی اور جان کی قربانی دی۔

پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں بینظیر کی سالگرہ پر انہیں دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہید بی بی کے خواب کا علم بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم سب نے اٹھایا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے مردو خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جیالوں نے بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرہ بازی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More