سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی69 ویں سالگرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی انہترویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 میں سندھ کے مشہور سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے آکسفورڈ اور ہاورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ والد کی حکومت کے خاتمے اور مارشل لا کے بعد جمہوری جدوجہد کی۔

4اپریل 1979 کواپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی وفات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔

والد کو پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو نظر بندی اور جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ 1986 میں بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور 1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

16نومبر 1988 کو ملک میں عام انتخابات ہوئے تو قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں اور بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988 میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

پاکستان کی 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو پنڈی میں خودکش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More