بزدارحکومت دو سال سے لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت دو سال سے لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے لیکن الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے جعلی بلدیاتی نظام سے اتفاق نہیں کررہا۔

حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت دو سال سے لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے۔پنجاب کے 35 وزراءاور 10ترجمان اپنی اپنی ترامیم لاچکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن پنجاب کے جعلی بلدیاتی نظام سے اتفاق نہیں کررہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More