فلم دی بیٹ مین کے نئے سیکوؤل کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: سپرہیرو مووی دی بیٹ مین کےنئے سیکوؤل دی بیٹ اینڈ دی کیٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم چار مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

’دی بیٹ مین‘ کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔ ’دی بیٹ مین‘ کا پہلا ٹیزر اگست 2020 میں جاری کرتے ہوئے اسے کورونا کے باوجود 2021 میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر بعد ازاں اسے 2022 کے موسم بہار تک مؤخر کیا گیا تھا۔

جاری کیے گئے ٹریلر میں ’بیٹ مین‘ کے کردار میں روبرٹ پیسٹن کو بلٹ پروف لباس میں دکھایا گیا ہے جب کہ ٹریلر میں ’کیٹ وویمن‘ سمیت دیگر کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ہدایت کار میٹ ریویز کی فلم میں روبرٹ پیٹسن کے علاوہ زوئے کارویز کو ’کیٹ وویمن‘، پال ڈینو کو ’رڈلر‘ اور کولن فیئرل کو ’پینگوئن‘ کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں ’بیٹ مین‘ کو ماضی کی فلموں کے برعکس اس مرتبہ بلٹ پروف لباس میں دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں مختلف کاسٹیوم میں بھی دکھایا گیا ہے۔ جہاں اس پر ’بیٹ مین‘ کے لباس کو بہتر بنایا گیا ہے، وہیں اس مرتبہ اس کے کردار کو جاسوسی انداز میں دشمن کو مات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ فلم ’بیٹ مین‘ کے کردار کی11 ویں مرکزی فلم ہے جب کہ مجموعی طور پر ’بیٹ مین‘ کے مرکزی کی 18 ویں فلم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More