سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عبوری ضمانت لے لی

لاہور: فراڈ،منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ الزامات میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت لے لی۔ وکیل نے بتایا کہ ملزم پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو بشیر میمن کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے جبکہ ملزم کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو گرفتاری کا خوف ستانے لگا۔ بشیر میمن نے فراڈ، منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات میں ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت سیشن عدلات میں دائر کردی۔

ملزم کے مطابق ایف آئی اے نے بے بنیاد تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ ایف آئی اے نے بشیر میمن کے خلاف سال دو ہزار بیس میں فراڈ،منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات پر تین مقدمات درج کئے۔ ملزم پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے شوہر کا نام انٹرپول سے نکالنے اور بچوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ ملزم بشیر میمن مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی تینوں مقدمات میں اکتیس جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار کے تین مچلکے جمع کروانے اور ایف آئی اے کو ملزم کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More