بھارت کے معروف موسیقار وگلوکاربپی لہری چل بسے

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکاربپی لہری انہتر برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر اسپتال میں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں دو روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز بپی لہری کی طبیعت بگڑنے پراسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More