بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔ دو جنوری سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ،زیارت،پشین،زوبقلعہ عبداللہ،نوکنڈی،دالبندین،نوشکی،جعفرآباد،جھل مگسی،بولان،سبی،کوہلو اور بارکھان میں دو جنوری سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ یارت،کوئٹہ،ہرنائی،چمن،قلات،پشین،قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں چار سے چھ جنوری تک برف باری ہوگی۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلق ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت اقدامات کریں۔ برفباری کی صورتحال میں ہیوی مشینری کو فیلڈ میں متحرک رکھیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More