کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہار میں ہلاک

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔دہشتگرد محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا ۔

پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا ۔ محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔ دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا ۔

دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیاتھا۔ محمد خراسانی ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا۔

محمد خراسانی ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More