بنگلہ دیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی

مسقط: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنائے۔ 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔

عمان کے جتندر سنگھ نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے اور دیگر کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک پویلیئن لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تو شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ دکھائی۔

اس سے بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے 6 رنز سے شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More