ون ڈے سیریز:بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن برتری

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں نو وکٹوں سے رونددیا ۔ میزبان کیریبیئن ٹیم پینتیس اوورز میں ایک سوآٹھ رنز پرڈھیرہوگئی۔ بنگال ٹائیگرز نےمطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کھوکر اکیس اوورز میں پورا کرلیا۔بنگلہ دیش نے سیریز میں دو صفرکی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

گیانا میں بنگلہ دیش نے دوسرے ون کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کاموقع دیا ۔ بولرز نے میزبان ٹیم کوپینتیس اوورز میں ایک سوآٹھ رنز پرٹھکانے لگاکرکپتان تمیم اقبال کافیصلہ درست ثابت کردیا۔ کیموپال پچیس، شائی ہوپ اٹھارہ، کائل میئر سترہ اور برینڈن کنگ گیارہ رنز ہی ڈبل فیگر میں اسکورکرسکے۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے چار اورمین آف میچ نسوم احمد نے دس اوورز میں صرف انیس رنزدے کرتین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بنگلہ دیش نے بیس اعشاریہ چار اوورز میں صرف ایک وکٹ کھوکرایک سوچودہ رنزبنائے اور نووکٹوں سے فتح حاصل کی اور سیریز میں دو صفرکی فیصلہ کن برتری بھی اپنے نام کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More