بلوچستان: شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں گزشتہ کئی روز سے لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بھجا دی گئی ہے۔ ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے کہا کہ برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ آگ بجھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوا۔ جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق شیرانی کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے چلغوزے اور زیتون سمیت دیگر درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا۔ آگ پر کنٹرول کے بعد جنگلات میں نقصانات کے تخمینہ کیلئے سروے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو مغل کوٹ کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ شیرانی کے جنگلات تک پھیل چکی تھی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نےجنگل، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے فارسٹ رینجز زونز میں دفعہ 144نافذ کرکے فارسٹ رینجز اور زون میں آگ جلا کر پکنک منانے سمیت ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More