وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت، آئی جی سے رپورٹ طلب

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نےصوبائی دارلحکومت میں سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More