وزیرِاعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جان کمال کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جان کمال نے ملاقات کی ہے جس میں وزیرِاعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جان کمال کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نےبلوچستان کیلئےتاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔حکومت بلوچستان نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئےاقدامات اٹھا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More