وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے سے انکار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی کی صدارت سے تحریری طور پر استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہےکہ پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دونگا ۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے سے متعلق ایک ٹویٹ کیا تھا تاہم ٹویٹ پر ساتھی اراکین ناراض ہوئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ اپنے ناراض اراکین کو منالیں گے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناراض اراکین کے خلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو لکھنے کا ارادہ نہیں ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More