تازہ ترین
بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

اسلام آباد:(15 ستمبر 2020)سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئی جی بلوچستان بنام بسم اللّٰہ خان کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ ہمارا ٹکٹ بک کروا لیں ہم ڈیپارٹمنٹ میں چلے جاتے ہیں، جس نے بھی تاخیر کرائی اس کے خلاف ڈیپارٹمنٹ کارروائی کرے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا آپ عدالت کو کہتے ہیں ڈیپارٹمنٹ نے تاخیر کیوں کی؟عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپیلوں کی تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی پر مشتمل رپورٹ تین ماہ میں پیش کی جائے،اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو آئندہ زائد المیعاد اپیلوں کے ساتھ تاخیر کی وجوہات بھی بتانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی اپیلیں مسلسل تاخیر سے دائر کی جا رہی ہیں، تاخیر سے دائر اپیلیں عدالتوں سے زائد المیعاد ہونے کے سبب خارج ہو جاتی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top