بلوچستان:چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،دواہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More