نوشکی اور پنجگور میں فورسز کا آپریشن،13دہشتگردہلاک

نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشن میں تیرہ دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد نو ہوگئی،حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت چار بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئےتیرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشت گرد ہلاک اور ایک افسر سمیت سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب پنجگور میں فورسز پر حملے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین فوجی شہید اور چار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے چار سے پانچ دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ دہشت گردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More