صدر مملکت نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ مطلوبہ آئینی مدت پوری ہونے پر حل ہوگیا۔صدر مملکت نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری وزیراعظم کے مشورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 101 (1) اور آرٹیکل 101 (5) کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 48 (1) کے تحت دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More