آرمی چیف سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور دفاعی امور پر گفتگو کی۔خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔انھوں نے کہا علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستانی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More