بنوں میں امن وامان کی خراب صورتحال، بلدیاتی الیکشن ملتوی

اسلام آباد: خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن اومان کی خراب صورتحال کی وجہ سے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی ہے۔ پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بکاخیل کے پانچ پولنگ سٹیشنز پر نا خوشگوار واقعات پیش آئے جہاں پر پولنگ عملے سمیت سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا اور ان سے پولنگ سامان چھینا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More