بابراعظم ٹی20ورلڈکپ اوربھارت کیخلاف بہتر پرفارمنس کےلیےپراعتماد

کپتان بابراعظم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اوربھارت کے خلاف بہترین پرفارمنس پیش کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ میگاایونٹ میں روایتی حریف ٹیموں کا معرکہ تئیس اکتوبرکوایم سی جی میں ہوگا۔ پاکستان نے گذشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کودس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ کہیں بھی کھیلاجائے۔ تاریخی اہمیت کاحامل ہوتا ہے اور دنیابھر کے شائقین کرکٹ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک ،بھارت میچ کے سب منتظرہیں۔ ہم اس میچ میں بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ ہمارا کام بہترین کوشش کرنا ہے جوبھارت کے خلاف ہم کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کی معرکہ آرائی تئیس اکتوبرکومیلبرن میں ہوگی۔ گذشتہ دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ روایتی حریف کودس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیاتھا۔

پاکستان کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ضرورہیں لیکن ہمارے لیے مشکل نہیں۔ ہم ان کنڈیشنز سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ وہاں کیسے کھیلنا ہے۔ انہوں نے اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے سے بہتر نتائج بھی حاصل ہوجاتے ہیں۔ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More