ٹیسٹ سیریز میں زیادہ میچ ہونے چاہیے،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیسٹ سیریز اورویمنزکے زیادہ میچزکے حامی ہیں۔ ان کاکہناہے کہ ان دنوں فرنچائرکرکٹ زیادہ اور ٹی ٹوئنٹی بہت مقبول ہےلیکن ٹیسٹ میں بھی سنسنی خیزمقابلے اورشائقین کی دلچسپی برقرار ہے۔

بابراعظم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دوسے زیادہ میچزہونے چاہیے ۔ خواتین میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ اس لیے ویمنزمیچز کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بلاشبہ ان دنوں فرنچائز کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اورٹی ٹوئنٹی مقبول بھی ہے۔ تاہم ٹیسٹ میں بھی دلچسپ اورسنسنی خیز معرکے ہوتے ہیں اور شائقین کی طویل دورانیے کی کرکٹ سے دلچسپی بھی برقرار ہے۔

بابراعظم نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز دویاتین کے بجائے چار یاپانچ میچوں پرمشتمل ہوناچاہیے۔ اس طرح ٹیسٹ کے مقبولیت بھی برقرار رہے گی اور یہ خدشہ بھی دور ہوگاکہ فرنچائزکرکٹ سے ٹیسٹ کرکٹ متاثرہوگی۔ فرنچائز کرکٹرز بھی ٹیسٹ کرکٹرز کی طرح متاثرکن پرفارمنس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت ویمن کرکٹ میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع یے جانے چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More