بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی کوتینوں طرز کابہترین بولرقرار دے دیا

بابراعظم نے نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کوتینوں طرز کابہترین بولرقرار دیا ہے۔لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہاکہ نوجوان فاسٹ بولر ہرطرز کی کرکٹ میں سخت محنت کرتے ہیں، وہ مزیدآگے جائیں گے اوردنیاکے نمبرون بولربنیں گے۔

لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی تینوں طرز کی کرکٹ کے بہترین بولر ہیں۔ وہ ہرفارمیٹ میں جس طرح سخت محنت کرتے ہیں اورٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دیتے ہیں۔ وہ میرے لیے نمبرون بولر ہیں اور وہ ہرطرز کی کرکٹ میں ٹاپ پرجائیں گے۔ بطور کپتان میں چاہتاہوں کہ شاہین شاہ ہرفارمیٹ میں مزیدآگے جائے اور ہرطرز کا نمبر ایک بولر بن جائے۔

بابراعظم نے کہاکہ آسٹریلیا کادورہ بہت شاندار رہا۔ کینگروز کے خلاف تینوں طرز میں دونوں ٹیمیں نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز میدان اور میدان سے باہر بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ اب ہمارے کافی کرکٹرز کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کاؤنٹی کے چار روزہ میچ تونہیں کھیلے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی۔ ہمارے کرکٹرز کی کارکردگی میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے بہتری آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More