قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سب نے اپنی ذمہ داری نبھائی، دوسرے ٹیسٹ کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واضح رول دیا جاتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف دونوں طرز کی سیریز میں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا دوسرا ٹیسٹ جیتنا غیرمعمولی رہا۔
ساجد خان کی آٹھ وکٹوں نے ٹیم کو مومنٹم دیا صبح کے سیشن میں شاہین آفریدی اور حسن علی نے جلدی وکٹیں لیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ کو بہت انجوائے کیا۔۔ انڈر نائنٹین اور فرسٹ کلاس میں باؤلنگ کرواتا رہتا ہوں۔