بابراعظم تینوں طرزکی کرکٹ رینکنگ میں کوہلی سےآگے

پاکستان کے کپتان بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی تینوں رینکنگ میں بھارتی قائد ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔ بابرون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ پوزیشن پرفائزہیں۔ کوہلی ون ڈے میں نمبردو اورٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ ٹین سے باہر ہیں۔ ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان آٹھویں اوربھارتی قائد نویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ رینکنگ میں بھارتی قائد ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔ بابراعظم تینوں طرز کی کرکٹ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل واحد بیٹر ہیں جبکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں۔ بابراعظم ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن پرفائزہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مشترک نمبرون ہیں۔ کوہلی کی ون ڈے میں دوسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم آٹھویں اور ویرات کوہلی نویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔ اس طرح پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کوتینوں رینکنگ میں پیچھے چھوڑدیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More