پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب کا جنازہ نکل گیا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب کا جنازہ نکل گیا ہے۔ نیب قوانین میں چھ ترامیم کے ذریعے اربوں روپے معاف کروالئے گئے ہیں کہتے ہیں شہبازشریف کی اسپیڈ صرف منی لانڈرنگ اور اس کو معاف کرانے میں ہے۔ بابر اعوان نے حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کو تقسیم کئےگئے بیس ارب روپے کا حساب مانگ لیا ۔

خبیرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل سے پاکستان میں مہنگائی ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا نیب قوانین میں ترامیم کے ذریعے جتنے قرضے معاف کروائے گئے وہ سب جائز ہوگئے ہیں اور قومی خزانے سے لوٹے گئے دوہزار چار سو ارب روپے معاف کرالئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے۔

بابر اعوان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں ان کا پیسہ پڑا ہے وہاں مانگنے جاتے ہیں تو وہ ہنستے ہیں شہد سے میٹھا دوستی والا ملک ہم سے تنگ آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More