ابھی مہنگائی ہے،تباہی آنے والی ہے،بابراعوان

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کہتے ہیں جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں، اس ملک میں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے تاکہ اپنی کوکومو بیچی جا سکے بولے سائفر کا نتیجہ گرینڈ این آر او ٹو تھا جو مل گیا۔ ملک میں مزید مہنگائی کی لہر کا عندیہ بھی دیدیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد احتساب عدالت کی عمارت خالی ہونے جا رہی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اس ملک میں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے تاکہ اپنی کوکومو بیچی جا سکے۔ پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو۔ ڈالر دوسو بارہ روپے تک پہنچ چکا ہے ابھی مہنگائی آئی ہے، پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لوگوں کی حکومت لوگوں کے ذریعے آتی ہے جب کہ یہاں اشرافیہ کی حکومت اشرافیہ کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو۔ حکومت اس بات کا جواب دے کہ سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا ؟ سرکاری ملازم کی واپسی پر اس سے کوئی تحقیقات ہوئی کہ وہ اسرائیل کیوں گیا؟

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ اسرائیل کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More