پاکستان بین الاقوامی طور پہ تنہا ہوگیا، بابر اعوان

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امپورٹٹڈ حکومت انسٹال کرنے سے پاکستان بین الاقوامی طور پہ تنہا ہوگیاہے،عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے لکھے گئے خط کا سیکرٹری داخلہ کے پاس جواب دینے کاوقت نہیں تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کرائم منسٹر نے کرمنل بزنس کے لیے کرائم منسٹر لگادیا،کرمنل چیف منسٹر کے آنے سے انڈسٹریز بیٹھ گئی ہیں،مداخلت فوجداری جرائم کا سب سے بڑا جرم ہے جسے نیشنل سیکیورٹی میں تسلیم کیا گیا،فوری طور پر کمیشن بنایا جائے اور مداخلت کے سہولت کار کی نشاندہی کی جائے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قاسم سوری منظور کرچکے ہیں، موجودہ اسپیکر کی جانب سے غیر قانونی طور پر نوٹسز جاری کیے گئے،،پی ٹی آئی کسی قیمت پر اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔

بابر اعوان نے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں پر درج مقدمات لاہور سے خیبر پختونخواہ ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ ان کے گھر کے پراسیکیوٹر پہ اعتبار نہیں ہے،چیری بلاسم قسم کے پراسیکیوٹر تسلیم نہیں کرتے۔وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات ختم اور کرائم منسٹر قوم سے معافی مانگیں،عمران خان کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے حدشات کے بارے میں گورنمنٹ کو کہا تو حط لکھنے کا کہاگیا خط کاجواب دینے کے لیے انٹیرئیر سیکٹری کے پاس ابھی تک وقت نہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More