پاکستانی بیٹرزنے صبر کا مظاہرہ نہیں کیا،بابر اعظم

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ ٹیسٹ میں تحمل سے بیٹنگ ضروری ہے۔ پاکستانی بیٹرز نے صبرکامظاہرہ نہیں کیا۔ پچ مشکل نہیں تھی، بارش کے بعد اسپنرز کی مدد کررہی تھی۔ پرباتھ جے سوریا نے شاندار بولنگ کرائی۔ میچ کاٹرننگ پوائنٹ دھننجا ڈی سلواکی سنچری تھی۔

گال ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیاکانفرنس میں بابراعظم نےکہاکہ ٹیسٹ کرکٹ تحمل سے بیٹنگ اور پارٹنرشپس کاتقاضہ کرتی ہے۔ ہمارے بیٹرز نے صبرکامظاہرہ نہیں کیا۔ پچ مشکل نہیں تھی لیکن ہلکی بارش کے بعد اسپنرز کومدد کررہی تھی، تاہم یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پارٹنرشپس نہیں بن سکیں اورجلدوکٹیں گرنے سے دباؤ میں اضافہ ہوا۔

بابراعظم نے کہاکہ سری لنکاکی کنڈیشنز اچھی نہیں تھیں لیکن یہاں اچھا بھی ہوا اور برابھی۔ جے سوریا کوشاندار بولنگ کاکریڈٹ دیناچاہیے۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دھننجا ڈی سلوا کی سنچری تھی۔ اب ہماری تمام توجہ نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پرہے۔ کوشش کریں گے کہ جلد خود کووائٹ بال کرکٹ میں ایڈجسٹ کرلیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More