اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہے، ون ڈے کپتان اظہر علی

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کپتانی کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا،بنگلہ دیش آسان حریف نہیں ہے، ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بٹیسمینوں کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود نئے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینگے۔ اس کے سوال کےجواب میں انکا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق بہترین کپتان تھے، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بنگلہ دیش کو ہرانا آسان نہیں ہے ہر کھلاڑی کو جیت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

Beenish Umer

لبنان کے سابق وزیر اعظم کے قتل کے مقدمے میں سلیم جمیل عیاش مجرم قرار، تین بری

nehal qavi

ایک سال میں سوات کا ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا، امین الحق

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More