کاؤنٹی کرکٹ میں اظہرعلی کی پہلی ڈبل سنچری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنا لی۔۔ انھوں نے لیسٹر شائر کے خلاف ناقابل شکست دو سو دو رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹر نے ورکشائر کو دو سو آٹھ رنز کی برتری دلا دی۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کی شاندار فارم جاری ہے۔ لگاتار تین نصف سنچریز بنانے کے بعد پاکستانی بیٹر نے کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ انھوں نے دو سو دو رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔۔ تین سو اٹھائیس گیندوں کا سامنا کیا۔ اٹھارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا، اس سے پہلے لیسٹرشائر کی ٹیم ورکشائر کے خلاف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جواب میں ورکشائر نے تین وکٹوں کے نقصان پر چار سو چھپن رنز بنالیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More