تازہ ترین
شناختی کارڈ بنانے والی فیملی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

شناختی کارڈ بنانے والی فیملی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر:(20 جولائی 2020)پاکستان کے بالائی علاقے آزاد کشمیر میں مسافر وین پہاڑی سے گہری کھائی میں جاگری، حادثےمیں خاتون اور بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نکیال میں نسوڑہ پہاڑی پر پیش آیا،جہاں مسافر وین پہاڑی سے کھائی میں جاگری، حادثے میں بچی اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پرپہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق موہڑہ دھروتی سے تھا،بدقسمت خاندان شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کوٹلی جارہا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top