اے وی ایل سی کی کارروائی، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، چوری شدہ کار برآمد

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مقابلے کے بعد گاڑیاں چھیننے والے گروہ ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرکے ایک گاڑی اور اسلحہ بر آمد کرلیا ہے ۔

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس اور کار چھیننے والے گروہ کے 3کارندوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اے وی ایل سی نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ کار اور پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More