آسٹریا میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیرگھروں سے باہر نکلنے پر پابندی

ویانا: آسٹریا میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا نفاذ ہو گیا ہے۔ جس شہری نے ویکسین نہیں لگوائی یا جو کورونا میں مبتلا ہونے کر انفیکشن کو شکست دینے کا ثبوت پیش نہیں کر سکتے ہیں، انہیں گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریا میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا نفاذ ہو گیا ہے۔ جس شہری نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان میں جاب پر جانے،گروسری یا خریداری کے لیے گھر سے نکلنے اور ڈاکٹر وغیرہ کے پاس جانے پر پابندی شامل ہے۔

ان ضوابط کا نفاذ ابتدائی طور پر دس روز کے لیے کیا گیا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر الیگزانڈر شالنبرگ نے اس جزوی لاک ڈاؤن کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر ویکسین نہ لگوانے والوں کو واضح طور پر زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آسٹریا میں ایک لاکھ کی نفوس میں متواتر سات روز کورونا کے 8 سو سے زائد کی شرح سے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More