آسٹریلیوی اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کے شکار

اسلام آباد: آسٹریلیوی اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ آسٹریلین اسپن باؤلر فواد احمد کو پانچ روز کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد احمد پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے۔ تاہم دو بار منفی آنے کی صورت میں ہی فواد احمد آسٹریلین ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز فواد احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سمیت لاہور قلندرز ٹیم ارکان نے کوویڈ کے شکار ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ٹرافی پیش کی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے دوران پریکٹس آئیسولیشن میں منتقل کردیا تھا۔ جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹس منفی آئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More