آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سکیورٹی وفد نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔جبکہ آسٹریلین وفد کو سیف سٹی اتھارٹی میں بریفنگ بھی دی گئی ۔

کینگروز کی 23 سال بعد پاکستان آمد سے قبل آسٹریلین سکیورٹی وفد اسلام آباد سے لاہور پہنچا اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ وفد کے ارکان نے انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ آصف نے وفد کو قذافی اسٹیڈیم کرکٹ، سیکورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ 19 کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ سکیورٹی ماہرین پر مشتمل وفد 13 اور 14 دسمبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کراچی میں شیڈول میچز کا بھی جائزہ لے گا۔

آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی ۔ سکیورٹی ٹیم کو پاکستان کا دودہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو دکھائی گئی۔ آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انہیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More