ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ابو ظبہی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ اے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 85 اور مچل مارش نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ اسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 9 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین اور کرس گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔کپتان کیرن پولارڈ 44 اور ایون لیوئس 29 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کرس گیل نے 15، پوران نے 4 اور روسٹن چیز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوین براوو ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی آخری اننگز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمپا، پیٹ کمنز اور اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More