ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی : ٹی 20ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ایرون فنچ کپتانی کررہے ہیں جبکہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں انگلینڈ جبکہ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More